گورنر پنجاب کے صاحبزادے انس سرور اسکاٹش لیبر پارٹی کے سربراہ منتخب

فوٹو: فائل

لندن:تحریک انصاف کے سینئر رہنما اورگورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے صاحبزادے انس سرور اسکاٹش لیبر پارٹی کے پہلے مسلمان سربراہ منتخب کر لیے گئے ہیں۔

انس سرور بھاری اکثریت سے اسکاٹش لیبر پارٹی کے لیڈر منتخب ہوئے ہیں اور انہیں اپنے مدمقابل مونیکا نینن کے 43 فیصد کے مقابلے میں 57 فیصد ووٹ پڑے۔

38سالہ انس سرور 2016 سے گلاسگو ریجن کے لیے اسکاٹش پارلیمنٹ کے رکن اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے صاحبزادے ہیں۔

واضح رہے اسکاٹش لیبر پارٹی کے سربراہ کا یہ عہدہ جنوری 2021 میں پارٹی لیڈر رچرڈ لیونارڈ کے اچانک استعفے کے باعث خالی ہوا تھا۔

Comments are closed.