گوجرانوالہ، نجی سکول کی چھت گر گئی،6بچے اور ٹیچر جاں بحق

گوجرانوالا(زمینی حقائق )گوجرانوالہ میں کشمیر روڈ پر کے ٹی ماڈل اسکول کی چھت گرگئی ،6 کم سن طلبہ اور خاتون ٹیچر جاں بحق

بتایاگیاہے کہ کشمیر روڈ پر نجی اسکول میں یوم پاکستان کی تقریب کے دوران خستہ حال چھت گرنے سے بچے نیچے دب گئے تھے، متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

امدادی کارکنوں اور موقع پر موجود لوگوں نے فوری طور پر بچوں کو اسپتال منتقل کیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 6 بچے اور ایک استانی جاں بحق ہوگئی جبکہ 16 افراد زخمی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر اور دیگر حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسکول میں 23 مارچ اور رزلٹ کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔

Comments are closed.