گلیڈی ایٹرز اور یونائیٹڈ کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا

کراچی: پی ایس ایل چھ کا 12 واں میچ جو اسلام آباد یونائیٹیڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان گزشتہ شام 7 بجے نیشنل اسٹیدیم میں کھیلا جانا تھا آج شام 7 بجے کھیلا جائے گا.

اسلام آباد یونائیٹڈ کے آفیشل ٹوئٹر پیج کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین ہونے والا آج کا میچ رات 9 بجے شروع ہوگا، اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی کھلاڑی فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر تاخیر ہوئی ہے.

پی سی بی کے ترجمان نے کھلاڑی کے کوویڈ19 میں مبتلا ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی اپنے ٹوئٹ میں تصدیق کی ہے کہ ان کے کھلاڑی فواد احمد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

آسٹریلوی کرکٹرفواداحمد پی ایس ایل میں ایک میچ کھیل چکے ہیں۔ کھلاڑی کی ٹیم میں شامل تمام ارکان کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں، فواد کا ٹیسٹ مثبت آنے والے کھلاڑی کو آئسولیٹ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ آتے ہی ایک کھلبلی سی مچ گئی، میچ کے لیے اسٹیڈیم کے لیے روانگی کے لیے تیاری کرنے والی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں اطلاع ملنے پر خوف و ہراس پھیل گیا.

انتظامیہ نے کھلاڑیوں کو ہوٹل ہی میں روک کر ہنگامی بنیادوں پر کورونا ٹیسٹ کا اہتمام کیا، اس سے پہلے پی سی بی کے ترجمان نے فوری طور پر میچ کے آغاز کے وقت میں ایک گھنٹے کا اضافہ کر دیا گیاتھا بعد میں ملتوی کیا گیا .

Comments are closed.