کورونا کی وجہ سے کھیلوں کے میدان سنسان ہیں ،سعدیہ شیخ

کراچی(زمینی حقائق ڈاٹ کام ) صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والی پاکستان کے پہلے ویمن فٹ بال کلب کی بانی سعدیہ شیخ نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کے میدان بھی سنسان ہو گئے ہیں جو کہ کھلاڑیوں کیلئے نقصان ہے.

گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ سے گفتگو سعدیہ شیخ نے کہا کہ صحت مند زندگی کیلئے کھیل کود میں حصہ لینا بہت ضروری ہے کیونکہ کھیل اور ورزش کرنے سے انسان کی صحت میں بہت تبدیلیاں آ سکتی ہے اور بہت سی بیماریوں سے انسان کو نجات مل سکتی ھے.

انھوں نے کہا کھیل صحت مند زندگی کے حصول کیلئے نہایت اہم اور ضروری ہے کھیل یعنی کوئی بھی ایسا کام جو ہماری ذہنی اور جسمانی نشونما میں اہم کردار ادا کرے کھیل صرف تفریح کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ جسم کو چاق و چوبند اور صحت مند بنانے کا بھی ذریعہ ہے.

انہوں نے کہا کہ کھیلنے سے دماغ تر وتازہ ہوتا ہے اور ایسی قائدانہ صلاحیتوں کو ابھارتا ہے جو کوئی اور چیز نہیں ابھار سکتی اگر کھیل نہ ہو تو ہمارا جسم بالکل لاغر و کمزور ہو جاتا ہے بہت سی بیماریاں اس کو گھیر لیتی ہیں اور وہ جلد بڑھاپے کی طرف بڑھنا شروع کر دیتا ہے.

سعدیہ شیخ نے کہا کہ کھیل خواہ کسی بھی قسم کے ہوں ہر طرح سے انسانی نشونما پر اثر ڈالتے ہیں کھیل کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے تعلیمی اداروں نے بھی اس میدان میں قدم رکھ دیا ہے.

اب اسکول میں جب بچہ پہلا قدم رکھتا ہے تو اسے تعلیم کے ساتھ ہی کھیل کی طرف بھی متوجہ کرایا جاتا ہے جسے اسکول لیول پر غیر نصابی سرگرمیوں کے نام سے متعارف کروایا گیا ہے تا کہ بچہ شروع سے ہی چست اور توانا ہو اور تعلیم پر بھی خوشی سے توجہ دے.

کالج اور یونیورسٹی لیول پر اسے باقائدہ ایک مضمون فزیکل ایجوکیشن کے نام سے متعارف کروایا گیا ہے جس میں کھیل میں دلچسپی لینے والے طلباء داخلہ لے کر اس شعبے میں اپنا مقام بنا سکتے ہیں.

ویمن فٹ بال کی بانی سعدیہ شیخ نے کہا کہ کھیل نوجوان نسل کیلئے بہت اہم اور ضروری ہے کیونکہ کھیل صرف ورزش نہیں بلکہ صحت مند زندگی کیلئے بہت مفید ہے نوجوان نسل کو چاہئے کہ کھیل کے شعبے سے وابستہ ہو کر صحت مند زندگی بنائیں.

انہوں نے مزید کہا کہ کھیل نا صرف انسان کی ذاتی زندگی پر اثر انداز ہوتا ہے بلکہ ملک کی خوشحالی اور ترقی میں بھی ایک خاص حثیت رکھتا ہے۔

Comments are closed.