کوروناوائرس کے باعث سلطان ازلان شاہ کپ ملتوی کر دیا گیا

فوٹو : فائل

راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک)کورونا وائرس کے باعث سلطان ازلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کورونا وائرس ملتوی کر دیا گیا۔

ازلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ ملائیشیا کے شہر ایپو میں 11 سے گیارہ اپریل سے شروع ہونے والا تھا اب ایونٹ کے لیے 24 ستمبر سے 3 اکتوبر تک کی نئی تاریخیں تجویز کی گئی ہیں۔

ادھر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھی ٹورنامنٹ کے لیے آج ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرنا تھا جب کہ کیمپ 5 مارچ کو شروع ہونا تھا۔

پاکستان کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید کا کہنا ہے ہاکی ٹیم کے لیے نئی سرگرمیوں کے بارے میں سوچ بچار کر رہے ہیں اور اگلے ایک دو روز میں نئے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

Comments are closed.