پبلک ٹرانسپورٹ آج سے بحال، لاک ڈاون کل ختم ہو جائے گا

اسلام آباد: حکومتی فیصلے کے مطابق آج سے پبلک ٹرانسپورٹ چلنا شروع ہو جائے گی جب کہ کل یعنی17مئی سے لاک ڈاون بھی مقررہ اوقات میں کھل جائے گا، اس کا فیصلہ گزشتہ روز اجلاس میں کیا گیا تھا۔

حکومت نے 17 مئی سے لاک ڈاؤن ختم اور کاروباری مراکز بھی کھولنے کا اعلان کردیا ہے.

یہ اعلان نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ایک اجلاس کے بعد کیا ہے پیر سے لاک ڈاؤن ختم ہو گا جب کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو آج سے بحال کردیا جائے گا۔

وفاقی وزیر اسد عمر، لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان کی زیرصدارت این سی او سی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے بھی شرکت کی.

اجلاس میں صوبائی چیف سیکریٹریز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے اجلاس میں عید تعطیلات کے دوران ایس او پیز کے نفاذ کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیاگیا۔

اجلاس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی کاوشوں خصوصاً ملک بھر میں عوام کی طرف سے تعاون کو سراہا گیا اور آئندہ کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے.

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام بین الصوبائی، انٹر سٹی اور انٹرا سٹی پبلک ٹرانسپورٹ کو پہلے دی گئی تاریخ 17 مئی کے بجائے 16 مئی 2021ء سے دوبارہ شروع کیا جائے گا.

ریلوے 70 فیصد کے ساتھ اپنے آپریشن کو برقرار رکھے گااجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کہ 17 مئی سے تمام دفاتر، بازار اور دکانیں کھل جائیں گی.

کاروباری مراکز رات 8 بجے تک کاروبار کی اجازت ہوگی جبکہ دفاتر میں 50 فیصد عملے کے ساتھ عمومی اوقات کار دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔

Comments are closed.