کلبھوشن یادھو کیس، عالمی عدالت آج شام فیصلہ سنا ہے گی

فائل فوٹو

دی ہیگ(نیوز نیٹ) عالمی عدالت انصاف بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو سے متعلق کیس کا فیصلہ آج شام سنائے گی۔

کیس کا فیصلہ پاکستان کے وقت کے مطابق شام 6 بجے سنایا جائے گا، فیصلہ سننے کے لیے پاکستان کی ٹیم اٹارنی جنرل کی قیادت میں دی ہیگ پہنچ گئی ہے۔

کلبھوشن کیس کا فیصلہ سننے کے لیے اٹارنی جنرل پاکستان انور منصور کی قیادت میں پاکستانی وفد ہالینڈ پہنچ گیا ہے، ڈی جی سارک اور ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل بھی پاکستانی وفد میں شامل ہیں۔

یاد رہے کلبھوشن کیس کی آخری سماعت 18 سے 21 فروری تک ہوئی تھی جس میںبھارتی وفد کی سربراہی جوائنٹ سیکرٹری دیپک متل نے جب کہ پاکستانی وفد کی سربراہی اٹارنی جنرل انور منصور خان نے کی تھی۔

اس حوالے سے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عالمی عدالت انصاف کے صدر جج عبدالقوی احمد یوسف ہیگ کے پیس پیلس میں فیصلہ سنائیں گے۔

کلبھوشن جادھو کو 3 مارچ 2016 کو بلوچستان کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا، اس پر پاکستان میں دہشت گردی اور جاسوسی کے سنگین الزامات ہیں اور بھارتی جاسوس نے تمام الزامات کا مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف بھی کیا ۔

10 اپریل 2017 کو کلبھوشن جادھو کو جاسوسی، کراچی اور بلوچستان میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر سزائے موت سنائی گی تھی اور بھارت کی جانب سے عالمی عدالت میں معاملہ لے جانے کے سبب کلبھوشن کی سزا پر عمل درآمد روک دیا گیا تھا۔

Comments are closed.