کشمیر پریمئر لیگ کی کہکشاں سج گئی، غیر ملکی اسٹار بھی جگمگائیں گے

فوٹو: فائل

اسلام آباد( زمینی حقائق ڈاٹ کام) کشمیر پریمئر لیگ کی کہکشاں سج گئی، غیر ملکی اسٹار بھی جگمگائیں گے، سری لنکا کے تلکا رتنے دلشان، انگلینڈ کے مونٹی پینسر اور اویس شاہ،جنوبی افریقہ کے ہرشل گبس بھی آزاد کشمیر میں کھیلتے نظر آئیں گے۔

اسلام آباد میں کے پی ایل کی ڈرافٹنگ کا مرحلہ مکمل ہو چکاہے، شاہد آفریدی راولاکوٹ ہاکس، شعیب ملک میرپور رائلز، عماد وسیم اوورسیز وارئیرز، شاداب خان باغ سٹالینز، فخر زمان کوٹلی لائنز اور محمد حفیظ مظفر آباد ٹائیگرز کی قیادت کریں گے۔

اوورسیز کیٹیگری میں ہرشل گبز اوورسیز وارئیرز، فل مسٹرڈ باغ سٹالینز، میٹ پرائر راولاکوٹ ہاکس، اویس شاہ میرپور رائلز جبکہ تلکارتنے دلشان مظفر آباد ٹائیگرز کا حصہ بن گئے، مونٹی پنیسر کو کوٹلی لائنز نے پک کر لیا۔

ملتان سلطانز میں بیٹنگ کے جوہر دکھانے والے شان مسعودباغ سٹیلینز میں پلاٹینیم کٹیگری میں د ، کامران اکمل کوٹلی لائنز، سہیل تنویر مظفرآباد ٹئیگرز کا حصہ بن گئے، شرجیل خان کو میرپور رائلز، حیدر علی کو اوور سیز وارئرز جبکہ محمد حسنین کو راولاکوٹ ہاکس نے پک کر لیا۔

ڈائمنڈ کٹیگری میں صہیب مقصود مظفرآباد ٹائیگرز، آصف علی کوٹلی لائنز اور افتخار احمد کو باغ سٹیلینس نے پک کیا جبکہ خوشدل شاہ میرپور، حسین طلعت راولاکوٹ ہاکس اور اعظم خان کو اور سیز واریرز کا حصہ بنے۔

احمد شہزاد کو ایک بار پھر خود کو منوانے کا موقع ملا ہے اور ڈائمنڈ کٹیگری دوسرے راؤنڈ میں احمد شہزاد راولاکوٹ ہاکس، محمد عرفان میرپور رائلز اور عثمان قادر کو کوٹلی لائنز نے پک کیا جبکہ محمد وسیم جونیئر مظفرآباد ٹائیگرز، سہیل خان اورسیز واریرز اورعمید آصف باغ سٹیلینز میں شامل ہیں۔

آزاد کشمیر میں سے بھی کھلاڑی ان ٹیموں کاحصہ ہیں کشمیر پریمیئر لیگ ایمرجنگ کیٹیگری میں لوکل کشمیری ٹیلنٹ کو منتخب کیا گیا جس کے مطابق ہر ٹیم نے 5.5 کھلاڑی سکواڈ میں منتخب کیے،ہر ٹیم اپنی الیون میں بھیء دو مقامی کھلاڑیوں کوشامل کرنے کی پابند ہوگی۔

Comments are closed.