کشمیر ایک دن پاکستان کا حصہ بن کر رہے گا، سفیر پاکستان

فوٹو : پاکستانی سفارتخانہ

ریاض (شاہ جہاں شیرازی)سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر  راجہ علی اعجاز نے کہا ہے کہ کشمیر ہماری جسم کے رگوں کا حصہ اور ہر پاکستانی کی دل کی آواز ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ کشمیر کامسئلہ اقوام متحدہ کے قراردادوں کے مطابق حل ہو.

ان خیالات کا اظہا رانہوں نے ریاض میں یوم یک جہتی کشمیر کے سلسلے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انھوں نے کہا کہ ہندوستان لاکھ جتن کرے،مقبوضہ کشمیرمیں ہندؤں کو بلاکرأباد کرے،ظلم و ستم کابازار گرم کرے یاخواتین کی ابرو ریزی کرکے فوج کو تعینات کرے مسئلہ کشمیر کو کھبی بھی  ختم نہیں کرسکتا ہے.

بھارت نہ ہی کشمیر کی جعرافیائی حدود کو تبدیل کرکے اٹھا کر کہیں اور منتقل کرسکتا ہے کشمیر کا جڑا ہواسر پاکستان کے ساتھ قائم و دائم رہے گا اور جب تک دونوں حصے ایک ساتھ جڑے ہوئے ہوں کوئی بھی ان کو الگ نہیں کرسکتا اور کشمیر کا مدعا ہمیشہ زندہ رہے گا۔

راجہ علی اعجاز نے کہا کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے اگر شہ رگ ہی نہ ہو تو کوئی سانس لے سکتا ہے اور نہ ہی زندہ رہ سکتا ہے۔یہ ہندوستان کو اس بات کا علم ہے کہ جب تک کشمیر اپنی جگہ ہے اور مسلمان وہا ں أباد ہے کشمیر پر پاکستان حق قائم رہے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں ان شہداء کو  ہمشہ یادرکھنا چاہئے  جنہوں نے اپنی خون کا نذرانہ پیش کرکے کشمیر کا مدعا أج بھی زندہ رکھا ہے۔

انھوں نے کہادہلی میں اقوام متحدہ کی قرار دادیں ہیں وہ أج بھی اپنی جگہ قائم ہے صرف اور صرف پاکستانیوں کی وجہ سے ہے اس سہرا أپ سب اور ایسے محافل کو جاتا ہے جو کشمیر اور کشمیری کو یاد کرتی ہے تو دنیا أپ کو دیکھ کر کشمیر تو بھولاتی نہیں۔

اگر کشمیریوں کی قربانیوں، شہداء اور جدوجہد کو سامنے رکھیں تو کشمیر اس دہانے پر أ چکا ہے جہاں سے وہ پیچھے نہیں ہٹ سکتا اور اس نے أگے ہی جانا ہے راستہ صرف یہی ہے انشا ء اللہ وہ دن دور نہیں کہ کشمیر پاکستان کا حصہ بن کے رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں  5فروری یا27اکتوبر انتظار نہیں کرنا چاہئے.

Comments are closed.