کرسٹینا رونالڈو اور میسی کے کورونا متاثرین کیلئے بڑے اعلانات

ویب ڈیسک

اسلام آباد: فٹ بال کی دنیا کے دو بڑے نام پرتگال کے کرسٹینا رونالڈو اور ارجنٹائن کے میسی نے کورونا وائرس کی روک تھام اور متاثرین کیلئے 10, 10لاکھ یورو دینے کا اعلان کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پرتگال میں کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی خدمات پیش کی ہیں، ان کی جانب سے تین انتہائی خصوصی نگہداشت کے یونٹس بنائے جائیں گے.

ان میں ایک 15 بیڈز پر مشتمل ہوگا جب کہ دو 10،10 بیڈز والے انتہائی خصوصی نگہداشت کے یونٹس ہوں گے۔ اس کے ساتھ لزبن پرتگال میں میڈیکل کالجز میں بھی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

انگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی کے مینجر پیپ گارڈیولا نے بھی ایک ملین یورو عطیہ کا اعلان کیا ہے۔

 اسپین میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔ اس صورتحال میں بارسلونا کلب کی نمائندگی کرنے والے  لیونل میسی بھی پیچھے نہیں رہے،

لیونل میسی کی جانب سے دی جانے والی ایک ملین یوروز کی رقم  بارسلونا کے ہسپتال، کلینکس اور دوسرے میڈیکل سینٹرز میں  خرچ کی جائے گی۔

Comments are closed.