کرتار پور بارڈ ر کھولنے کا معاملا ابھی طے ہونا ہے، بھارتی ہائی کمشنر

اسلام آباد(ویب ڈیسک )بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا کا کہنا ہے کرتارپور راہداری کھولنے کا معاملا بات چیت میں طے ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا کی غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے کہابارڈر کھولنے کا معاملہ پاک بھارت سفارتی سطح پر بات چیت میں طے کیا جائیگا۔

بھارتی ہائی کمشنربارڈ کھولنے پر پاکستان اور بھارت کا اتفاق ہے،کرتارپور بارڈ کب کھولا جائیگا، دونوں ممالک بات چیت میں طے کریں گے۔

انھوں نے کہاکرتارپور کراسنگ کے حوالے سے دو ماڈلز ہمارے سامنے ہیں،واہگہ بارڈ یا کشمیر والا ماڈل اپنایا جائے گا۔کرتارپور راہداری پر ابھی گیٹ لگایا جائے گا۔

اجے بساریا نے کہاپاکستان اور بھارت کے درمیان مختلف چینلز سے رابطے موجود ہیں،ایسے رابطوں کو میڈیا پر نہیں لایا جا سکتا ہے۔

Comments are closed.