کابل ، گوردوارے پرحملہ25افراد ہلاک، پاکستان کا ردعمل


فوٹو: ٹوئٹرطلوع نیوز

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان میں کابل میں گوردوارے پر ہونے والے خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غیر انسانی فعل قرار دیا ہے۔

کابل دھماکے پر اپنے ردعمل میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ گوردوارے پر حملے کاکوئی سیاسی ، مذہبی یا اخلاقی جواز نہیں بنتا ہے ایسے غیر انسانی حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے حملے میں مرنے والوں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا،ان کاکہنا تھا کہ پاکستان کی بھی قسم کی دہشتگردی کے خلاف اور اس کی مذمت کرتاہے۔

بدھ کی صبح کابل میں گوردوارے پر خود کش حملے میں25افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے سکھوں کی عبادت گاہ کے اندر داخل ہونے کی کوشش میں ناکامی پر ایک حملہ آور نے خود کو زوردار دھماکے سے اُڑا دیا 

خودکش حملے کی اطلاع ملتے ہی افغان اور غیر ملکی فوج کے دستے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور گورد وارے کا محاصرہ کرلیا۔

حملہ آوروں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان 6 گھنٹے تک گھمسان کی جنگ جاری رہی جس کے دوران مجموعی طور پر 25 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔

گورنر کابل کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ غیر ملکی فوجیوں نے گوردوارے کے اندر داخل ہوکر یرغمالیوں کو بازیاب کرایا، اس دوران ایک حملہ آور مارا گیا جب کہ دو نے خود کو دھماکے سے اُڑالیا۔ 3 حملہ آوروں کو گرفتار کرنے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے جبکہ ترجمان طالبان نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سب کے مذہبی مقامات کا احترام کرتے ہیں۔

Comments are closed.