چاند گاڑی ہوگئی گم، اب بتاو، کشمیری ملوث ہیں یا آئی ایس آئی؟ آصف غفور

راولپنڈی(ویب ڈیسک) چاند مشن کے فیلیئر پر ڈ ی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی بھارتی خلائی مشن کے ادارے کو طنزیہ شاباش،  یہ بھی پوچھا اب بتاو ناکامی میں کشمیری عوام ملوث ہیں یا آئی ایس آئی؟

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کے چاند پر جانے کے مشن کے فیل ہونے پر اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں میجر جنرل آصف غفور نے بھارتی اسپیس ایجنسی ’آئی ایس آر او‘ کو ٹیگ کرتے ہوئے طنزیہ شاباش دی۔

بھارتی چاند گاڑی گم ہونے پرآصف غفور نے کہا کہ اب اس کا ذمہ دار کسے ٹہراتے ہیں؟ پابندیوں میں جکڑے مقبوضہ کشمیر کے معصوم کشمیریوں کو؟ بھارت میں مسلمانوں اور اقلیتوں کو؟ بھارت میں ہندتوا کے خلاف اٹھنے والی باشعور آوازوں کو یا پھر آئی ایس آئی کو؟

میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کو پیغام دیا کہ ہندوتوا آپ کو کہیں کا نہیں چھوڑے گی لہٰذا چاند کو اکیلا چھوڑ دیں

انہوں نے پاکستان میں جنگی قیدی بننے والے ابھی نندن کو بھارتی ایوارڈ ویر چکرا ملنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک اور جھوٹی کہانی اور جعلی دعوے کا جواب دیکھتے ہیں، ایک اور ویر چکرا۔

Comments are closed.