پی ایس ایل11،ملتان سلطانز نے پہاڑ جتنا ہدف حاصل کرکے حیدرآباد کو ہرا دیا

فوٹو : پی ایس ایل

لاہور: پی ایس ایل11،ملتان سلطانز نے پہاڑ جتنا ہدف حاصل کرکے حیدرآباد کو ہرا دیا، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے 8ویں میچ میں ملتان سلطانز نے صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری کی بدولت حیدرآباد کنگزمین کو 6 وکٹوں سے شکست دی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں حیدرآباد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز بنائے،جس میں اوپننگ بلے باز معاذ صداقت نے 26 گیندوں پر 62 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی.

شرجیل خان نے 26 گیندوں پر 51 رنز بنائے۔
صائم ایوب نے 27، عثمان خان نے 25، سعد علی نے 23 جبکہ عرفان خان نے 22 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کے محمد وسیم 2 وکٹیں لے کر قابلِ ذکر بولر رہے، جبکہ ایشٹن ٹرنر، پیٹر سیڈل اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ لی۔

ہدف کے تعاقب میں صاحبزادہ فرحان اور اسٹیو اسمتھ نے دھواں دار آغاز کیا۔ اسمتھ 46 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔

صاحبزادہ فرحان نے ناقابلِ شکست 106 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو جیت سے ہمکنار کروانے میں کلیدی کردار ادا کیا جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شان مسعود نے 29 اور عرفات منہاس نے 26 رنز کے ساتھ ان کا ساتھ دیا۔

حیدرآباد کنگزمین کی جانب سے صائم ایوب نے 2 جبکہ مہیش تھیکشنا اور حسان خان نے ایک ایک وکٹ لی۔ملتان سلطانز کے صاحبزادہ فرحان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ ملتان سلطانز کا دوسرا جبکہ حیدرآباد کینگزمین کا تیسرا میچ تھا۔
اس فتح کے ساتھ ہی ملتان سلطانز کی ٹیم ایونٹ میں مسلسل دو کامیابیاں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی جبکہ حیدرآباد کو تیسرے میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Comments are closed.