پی ایس ایل میں شامل ٹیمیں دبئی پہنچ گئیں

دبئی(سپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لیے تمام ٹیمیں دبئی پہنچ گئیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹر اور کراچی کنگز کی ٹیمیں گزشتہ شب دبئی پہنچیں جب کہ دیگر ٹیمیں پہلے ہی دبئی پہنچ چکی تھیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان آج وارم اپ میچ تھا جب کہ لاہور قلندرز نے صبح کے وقت سیشن میں ٹریننگ کی اور کراچی کنگز کی ٹیم دوپہر کے سیشن میں پریکٹس کرے گی۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان بھی دبئی روانہ ہوگئے جو پی ایس ایل تقریبات میں شرکت کریں گے۔

Comments are closed.