پیپلز پارٹی کی ڈبل گیم، استعفوں کاشور بھی، میدان خالی نہ چھوڑنے کا اعلان بھی
گڑھی خدا بخش(ویب ڈیسک)پیپلزپارٹی بھی وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے لگی، ایک جانب استعفے دینے کے بیانات دئیے جارہے ہیں تو دوسری طرف وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واضح کر دیا ہے پیپلز پارٹی میدان خالی نہیں چھوڑے گی.
گڑھی خدا بخش میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ارکان سندھ اسمبلی نے اپنے استعفے بلاول بھٹو کے پاس جمع کرا دیے ہیں، استعفوں پر فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔
سینیٹ الیکشن سے متعلق سوال پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں میدان خالی نہیں چھوڑنا، پیپلز پارٹی سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہی ہے، بالفاظ دیگراستعفوں کے بیانات صرف اتحادیوں کو خوش رکھنے کیلئے ہیں۔
Comments are closed.