پٹرول4روپے86پیسے سستا ہوگیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک )حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی ، پٹرول 4روپے 85پیسے سستا ہوگیا

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پٹرول کی قیمت4.86 روپے کمی کے ساتھ 95.83 روپے سے کم کرکے 90.97روپے فی لیٹر کردی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیڑل کی قیمت 4.26روپے کمی کے ساتھ110.94 روپے سے کم کرکے106.68 روپے،مٹی کے تیل کی قیمت0.52 روپے کمی کے ساتھ 83.50روپے سے کم کرکے 82.98روپے فی لیٹر کی گئی ۔

لائٹ ڈیڑل آئل کی قیمت2.16 روپے کمی کے ساتھ 77.44روپے سے کم کرکے75.28 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ رات بارہ بجے کے بعد ہو چکاہے

Comments are closed.