پشاور، آندھی و بارش، چھتیں گرنے سے3افراد جاں بحق50زخمی
پشاور(ویب ڈیسک)پشاور میں تیز آندھی، بارش اورچھتیں گرنے سے 3 افراد جاں بحق اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔
منگل کو پشاور اور گردو نواح سمیت مختلف شہروں میں تیز آندھی اور بارش ہوئی تاہم پشاور میں حادثات میں تین افراد جاں بحق اور 50 کے قریب زخمی ہوگئے۔ 17
زخمیوں کو کے ٹی ایچ، 13 کو ایل آر ایچ اور 12 زخمیوں کو ایچ ایم سی منتقل کیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں 10 سال ابراہیم، 9 سالہ برکت شاہ اور دیگر شامل ہیں۔
تیز ہوا سے بی آر ٹی اسٹیشن کی چھتیں طوفان کا سامنا نہ کرسکیں اور تیز ہوا کے باعث چھتیں اکھڑ گئیں۔ ضلع خیبر کے علاقہ شاکس میں گھر کی دیوار گرنے سے برکت شاہ نامی 9 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
سر کمر کے علاقہ میں دیوار گرنے سے تین افراد زخمی ہوگئے،ڈپٹی کمشنر مسعود اسلم کے مطابق زخمیوں کو سیکیورٹی اہلکاروں نے ریسکیو کر کے جمرود سول ہسپتال منتقل کیا۔
جاں بحق بچے کے خاندان کے لیے تین لاکھ روپے کا چیک اور زخمیوں کے لیے فی کس ایک لاکھ روپے کے چیک اسسٹنٹ کمشنر کو بھیج دیئے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز آندھی اور بارش کے باعث پی ڈی ایم اے کنٹرول کو پشاور سے ایک بچے کی جاں بحق ہو نے جبکہ 13 افراد کے زخمی ہو نے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
پیسکو نے کہا ہے کہ شدید آندھی اور طوفانی بارش کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں درختوں کے گرنے، تاروں کے ٹوٹنے اور ٹرانسفرمرز کے شارٹ ہونے کی وجہ سے تقریبا 191 سے زائد فیڈرز متاثر ہوئے۔
Comments are closed.