سندھ میں50 میگاپاور کےونڈ فارم کا افتتاح کر دیاگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سندھ کے علاقے گھارو میں ہوا سے بجلی کی پیداوار شروع ہو گئی۔ گھارو میں 50 میگاواٹ کے زیفر پاورونڈ فارم کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔

یہ منصوبہ برطانیہ کے تعاون سے شروع کیاگیاہے ، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مضبوط تعلقات ہیں۔

بر طانوی حکومت کی خواہش ہے کہ پاکستان کی معیشت میں زیادہ سے زیادہ برطانوی سرمایہ کاری ہو ۔مستقبل میں بھی ایسا کرنا چاہیں گے۔

سی ڈی سی انوسٹمنٹ ڈائریکٹر اور زفیر بورڈ کے رکن مائیکل ڈریری نے کہا کہ سی ڈی سی نے یہ منصوبہ پانچ سال قبل شروع کیا، اس تاریخی قابل تجدید گرین فیلڈ پروجیکٹ سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا یہ ایک ایسا سرمایہ ہے جس میں پاکستان میں مادہ اثر پڑے گا۔ برطانوی حکومت کی خواہش ہے کہ زیادہ سے زیادہ برطانوی کمپنیاں پاکستان میں کاروباری کریں۔

سی ای ایف سی کے ساتھ مقامی سپانسرز میں ضیا اور کمیل خلیلی شامل تھے جبکہ دوسا خاندان اور گل احمد گروپ بھی سرمایہ کاروں کے طور پر شامل ہیں۔

Comments are closed.