پتھر دل انسان کا انتظار نہ کریں ، میتیں دفنا دیں،مریم نواز


لاہور (ویب ڈیسک )مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی سانحہ مچھ کے متاثرین کو میتیں دفنانے کامشورہ دے دیاہے۔

ٹوئٹر پر بیان میں مریم نواز نے کہا کہ میری دکھی ماؤں ، بہنو! اپنے پیاروں کا ایسا ظالمانہ قتل معمولی سانحہ نہیں ، پوری قوم آپ کے غم میں شریک ہے۔

اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں اور میرے والد بھی بہت دکھی ہیں لیکن آپ ایک بے حس اور پتھر دل انسان کا انتظار نہ کریں وہ آپ کو یا عوام کو جوابدہ نہیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے مزید لکھا کہ میری اپیل ہے کہ اپنے پیاروں کی میتیں الله کے حوالے کرکے سپرد خاک کردیں ا لله ان کی مغفرت فرمائے ، درجات بلند فرمائے اور آپ کو صبر دے۔

واضح رہے دوسری طرف وزیراعظم نے بھی ٹوئٹر پر بیان میں متاثرین سے اپیل کی ہے کہ وہ میتیں سپرد خاک کردیں ، انھوں نے کہا کہ میں جلد ہی آپ کے پاس آوں گا۔

Comments are closed.