پنڈی ٹیسٹ،افریقن بیٹسمین ڈٹ گئے، ایک وکٹ پر 127 رنز، مزید 243 درکار

راولپنڈی:

پنڈی ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے اور جنوبی افریقہ کے بیٹسمین بڑے ہدف کے حصول میں ڈٹ گئے ہیں چوتھے دن کے اختتام پر ایک وکٹ پر 127 رنز بنا لئے ہیں.

مہمان ٹیم کی جانب سے ڈین ایلگر اور ایڈن مارکرم نے 370 کے تعاقب میں اننگز کا آغاز کیا، ایلگر 17 رنز بناکر شاہین آفریدی کا شکار بن گئے جس کے بعد مارکرم نے وین ڈار ڈاسن کے ساتھ ملکر جارحانہ کرکٹ کھیلی اور اپنی نصف سنچری مکمل کی۔

چوتھے دن کے اختتام پر جنوبی افریقا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 127 رنز بنالیے ہیں۔ مارکرم 59 اور ڈاسن 48 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں اور جیت کیلئے مزید 243 رنز مزید بنانے ہیں.

فوٹو : پی سی بی

ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی ٹیم298 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، محمد رضوان 115 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جنوبی افریقہ افریقہ کو جیت کیلئے 370 رنز کا ہدف ملا ہے.

چوتھے دن حسن علی جلد آوٹ ہوئے تاہم پہلے یاسر شاہ اور پھر نعمان علی کے ساتھ اچھی شراکت کی بدولت پاکستان نے بڑا ہدف دیا اور رضوان کی سنچری بھی ہوئی، لینڈی نے 5،مہاراج 3 اور ربادا نے 2 وکٹیں حاصل کیں.

جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان تیسرے دن مشکلات سے دوچار تھا ے اور اس کی6 وکٹیں 129 رنز پر گر چکی تھیں ، 71کی سبقت کے باوجود 200 کا ہدف کا تھا.

اس سے قبل دوسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا پہلی اننگز میں 201 رنز پر آؤٹ ہوگئی جب کہ دوسری اننگز میں پاکستان کی آدھی ٹیم 76 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئی۔

پہلی اننگز میں پاکستان 272 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئی جس کے جواب میں مہمان ٹیم 201 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور میزبان ٹیم کو 71 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

قومی ٹیم کی جانب سے جنوبی افریقا کے خلاف اوپننگ کرنے والے بلے باز دوسری اننگز میں بھی ناکام ثابت ہوئے۔ عمران بٹ کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین واپس لوٹ گئے، عابد علی کی مزاحمت 13 رنز پر دم توڑ گئی۔

کپتان بابراعظم اس سیریز میں تیسرے بار لیفٹ آرم اسپنر مہاراج کا شکار بنے، وہ 8 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے، اظہر علی کی ہمت بھی 33 رنز پر جواب دے گئی وہ جارچ لنڈے کا شکار بنے.

محمد رضوان سنچری بنانے کے بعد

فواد عالم بھی زیادہ مزاحمت نہ کرسکے اور 12 رنز بنانے کے بعد جارج لنڈے کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے، فہیم 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تیسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو رضوان 28اور حسن علی بغیر کوئی رن بنائے کھیل رہے تھے.

تیسرے دن کھیل کا آغاز ہوا تو کپتان کوئنٹن ڈی کاک 29 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، ویان ملڈر 33، جورج لنڈے 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ڈین ایلگر 15، وان ڈیر ڈاسن کو کھاتہ کھولے بغیر بولڈ ہوگئے۔

فاف ڈپلسی 17 رنز بنانے کے بعد فہیم اشرف کا شکار بنے، ایڈن مارکرم 32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ٹمبا باوما 44 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، پاکستان کے حسن علی نے 5، نعمان علی، فہیم اشرف اور شاہین آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پہلی اننگز میں پاکستان کی ٹیم 272 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔ بابراعظم 77 اور فواد عالم 45 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ فہیم اشرف 78 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

عمران بٹ 15، عابد علی 6، اظہر علی 0، محمد رضوان 18 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ حسن علی، یاسر شاہ اور نعمان علی نے 8،8 رنز اسکور کیے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے انرج نورجی نے 5 اور کیشومہاراج نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

نیوزی لیند کی طرح پاکستان میں بھی ینگ تیلنٹ کا تجربہ ناکام رہا اور عمران بٹ دو ٹیسٹ میچوں میں ناکام رہے، عابد علی کی فارم بھی واپس نہ آئی.

Comments are closed.