پاکستان نے کینٹ کاونٹی کو100رنز سے ہرا دیا، عماد وسیم کی سنچری

بکہنگم (زمینی حقائق) پاکستان نے دورہ انگلینڈ کے پہلے پریکٹس میچ میں کینٹ کاونٹی کو100رنز سے شکست دے دی۔

پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان نے سات وکٹوں کے نقصان پر 358رنز بنائے جس میں عماد وسیم کی سنچری شامل تھی ، تاہم کپتان سرفراز خراب فارم کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صرف10رنز بنا سکے۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی پاکستانی بلے بازوں نے کینٹ کے باولرز کی خوب پٹائی کی، مقررہ پچاس اوورز میں پاکستان نے 358رنز بنائے، عماد وسیم نے 4چھکوں اور13چوکوں کی مدد سے 78بالز پر 117رنز بنائے۔

امام الحق نے39بالز پر 47، فخر زمان76، بابر اعظم9، حارث سہیل 75،سرفراز احمد 10،شعیب ملک4، فہیم اشرف نے17رنز بنائے،
حسن علی بغیر کوئی رنز بنائے ناٹ آوٹ رہے۔

کینٹ کاونٹی کی طرف سے عمران قیوم نے45رنز دے کر 4کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، جواب میں کینٹ کی ٹیم44.1اوور میں 258رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔

کینٹ کی طرف سے رابنسن 49، اے جے بلیک 89رنز بنا کر نمایاں رہے ، پاکستان کی چار وکٹیں لینے والے عمران قیوم نے 26رنز بنائے اور آوٹ نہیں ہوئے۔

پاکستان کی طرف سے فہم اشرف نے2، حسن علی 2، فحززمان 2، عماد وسیم ایک اور یاسر شاہ نے90رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا ٹور میچ یکم مئی کو لیسٹر شائر کیخلاف کھیلے گی جس کے بعد انگلینڈ کیخلاف واحد ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ 5 مئی کو کھیلا جائے گا۔

اس کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز 8 سے 19 مئی کے درمیان کھیلے جائیں گے۔

Comments are closed.