پاکستان کپ، خیبر پختواہ نے فیڈرل ایریا کو شکست دے دی

راولپنڈی (زمینی حقائق )پاکستان کپ کے دوسرے میچ میں خیبرپختونخوا نے فیڈرل ایریا کو 3وکٹوں سے شکست دے ۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کھیلے گے میچ کے قومی ون ڈے ٹورنامنٹ کے دوسرے روز فیڈرل ایریاکی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی۔

فیڈرل ایریا کی پوری ٹیم 45.3اوورز میں 269رنز بناکرآؤٹ ہوگئی، اسراراللہ 77، محمدنواز62اور احمدشہزاد 56رنز کیساتھ نمایاں سکورررہے۔

خیبرپختونخوا کی جانب سے وہاب ریاض نے 5، سہیل خان نے 2اور عادل امین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں خیبرپختونخوا کی ٹیم نے آخری اوور میں 7وکٹوں کے نقصان پر ٹارگٹ پورا کرلیا، عادل امین 70، محمدسعد 64،خوشدل شاہ40اورسہیل خان25رنزکیساتھ نمایاں رہے۔

فیڈرل ایریاکی جانب سے ثمین گل نے 3جبکہ بلال آصف اورضیاء الحق نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔ وہاب ریاض کومین آف دی میچ قراردیاگیا۔

آج(جمعرات) ٹورنامنٹ کے تیسرے روز سندھ اوربلوچستان کے درمیان میچ کھیلاجائے گا۔

Comments are closed.