پاکستان کو ایشیا کی 2020 کی میز بانی مل گئی

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی، ایشیا کپ آئندہ سال ستمبر میں پاکستان میں کھیلا جائے گا۔

ایشین کرکٹ کونسل کا سنگاپور میں اجلاس منعقد ہوا جس میں اعلان کیا گیا ہے کہ ستمبر 2020 میں کھیلا جانے والا ایشیا کپ پاکستان میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ایشیا کپ ٹی ٹوینٹی فارمیٹ پر ہوگا، پی سی بی آئی سی سی ورلڈ کپ کے بعد ایشیا کپ کی تیاریوں کا آغاز کرے گا۔

اے سی سی اجلاس میں 2022 کی ایشین گیمز میں کرکٹ کی شمولیت کی منظوری دے دی گئی ہے، ایشین گیمز 2018 میں کرکٹ شامل نہیں تھی۔

ادھر اے سی سی اجلاس کی سائیڈ لائن پر پی سی بی اور سری لنکن کرکٹ حکام کی ملاقات ہوئی، سری لنکا کو پاکستان میں کھیلنے کی دعوت دی گئی ہے جس پر مثبت جواب کی امید ہے۔

اس حوالے سے اے آر وائی کے مطابق ترجمان پی سی بی کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم کو کراچی اور لاہور میں میچز کھیلنے کی پیش کش کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ بھارت نے گزشتہ سال پاکستان ٹیم کی وجہ سے ایشیا کپ کی میزبانی سے انکار کردیا تھا، بعدازاں مقابلوں کا انعقاد یو اے ای میں کیا گیا تھا۔

اس کے بعد بی سی سی آئی حکام کا مطالبہ تھا کہ پاکستان میں ایشیا کپ 2020 کو کسی دوسرے وینیو پر منعقد کرائے۔

Comments are closed.