پاکستان اور انگلینڈ میچز لائیو نہیں دکھاسکیں گے، فواد
اسلام آباد ( زمینی حقائق ڈاٹ کام )پاکستان نے براڈ کاسٹنگ رائٹس بھارتی کمپنی کے پاس ہونے کی وجہ سے پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ سیریز پاکستان میں دکھانے کی اجازت نہ دی ، شائقین کرکٹ کو بتا دیا گیاہے بھارتی کمپنی کے ساتھ کاروبار نہیں کرسکتے۔
یہ بات وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں بتائی ، ان کاکہنا تھا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ پاکستان انگلینڈ کرکٹ سیریز پاکستان میں نہ دکھا سکنے سے پی ٹی وی اور پی سی بی کوبھی خسارے کاسامنا کرنا پڑے گا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ساؤتھ ایشیا کے تمام براڈ کاسٹنگ رائٹس انڈیاکے پاس ہیں اس لئے ہم کوئی بھی سیریز نہیں دکھائیں گے، اسی پرنسپل کو سامنے رکھتے ہوئے پی ٹی وی کی میچز دکھانے کی درخواست کومنظورنہیں کی گئی۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مغرب میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کا تدارک کیا جائے، سلاموفوبیا مغربی معاشرے میں سرایت کرگیا ہے، مغرب میں بڑھتے اسلاموفوبیا پر کنٹرول کی ضرورت ہے،وزیراعظم عمران خان پہلے ہی اسلاموفوبیاپرمغربی حکمرانوں کی توجہ دلاچکے ہیں۔
انھوں نے کہا انتخابی اصلاحات سے متعلق بل قومی اسمبلی میں ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا چاہتے ہیں لیکن ن لیگ کی مخالفت باعث تشویش ہے جبکہ اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کے حق پرپیپلزپارٹی کے جواب کا انتظار ہے۔
الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ای وی ایم ٹیکنالوجی پارٹ پرالیکشن کمیشن کی شرائط مکمل ہوگئی ہیں، ہم ای وی ایم کی 500مشنیوں کا آرڈر دینے جارہے ہیں۔
فواد چوہدری نے حکومت پہلے ہی واضح کر چکی ہے پاکستان میں امریکی اڈوں کا سوال ہی پیدانہیں ہوتا، موجودہ حکومت میں ڈرون سرویلنس کی سہولت بھی ختم کی جاچکی ہے، ملک میں تمام اڈے پاکستان کے اپنے استعمال میں ہیں، مزاکرات بھی نہیں ہو رہے۔
وزیر اطلاعاتنے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ ریلوے نظام کوٹھیک کیا جانا چاہئے، ایک پھونک مار کر ریلوے نظام کوٹھیک نہیں کیاجاسکتا، یہ نظام دوڈھائی سالوں میں ٹھیک نہیں ہوسکتا تاہم پھر بھی حکومت بہتری کی کوشش کررہی ہے۔
فواد چوہدری نے کہا آپ نے قرضہ لیکر300ارب کی اورنج لائن لاہورمیں بنادی، قرضوں کی نتیجے میں ہمارے ادارے تباہ و برباد ہوگئے، اسٹیل ملز، پی آئی اے کوانہوں نے تباہ کردیاتھا،اعظم سواتی نے کہاہے ٹرین حادثہ کی جیسے ہی فرسٹ رپورٹ آئیگی وہ ایکشن لیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہاکبھی پیپلزپارٹی نے اینٹی پنجاب بات نہیں کی تھی، زرداری صاحبان اپنی پارٹی کوچھوٹی قوم پرست پارٹی بنانے پرتلے ہیں، پی پی کاخیال ہے پنجاب کیخلاف بات کرکے دوبارہ جگہ بنالیں گے دونوں پارٹیاں عمران خان دشمنی پر خود کوزندہ رکھناچاہ رہی ہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسوقت ن لیگ اورپیپلزپارٹی بچوں کی طرح لڑرہے ہیں، ہم صرف پیپلزپارٹی نہیں ن لیگ سے بھی بات چیت چاہتے ہیں، بڑی ریفارمز پر پیپلزپارٹی ،ن لیگ فوکل پرسن نامزدکریں ، ن لیگ نے اوورسیزووٹنگ کی مخالفت کی جوہم نہیں مانیں گے۔
Comments are closed.