پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

فوٹو : پی سی بی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے142 رنز کا ہدف آخری اوور میں پورا کر کے بنگلہ دیش کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 5 وکٹوں سے ہرا دیا. شعیب ملک 58 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے.

پاکستان کی طرف سے کپتان بابراعظم پہلے اوور کی دوسری بال پر بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوئے، محمد حفیظ نے 17، افتخار نے 16 رنز کی اننگز کھیلی.

https://twitter.com/TheRealPCB/status/1220688619322716165

اپنا پہلا میچ کھیلنے والے احسان علی نے36 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، عماد وسیم 7 رنز بنا سکے، رضوان 4 رنز بنا کر شعیب ملک کے ساتھ ناٹ آؤٹ واپس آئے.

بنگلہ دیش کی جانب سے شفیعل نے 2 کھلاڑی آوٹ کئے، مستفیض الرحمان 40 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کر سکے، 45 بالوں پر 58 رنز بنانے والے شعیب ملک کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا.

اس سے قبل پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلادیش کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنا کر پاکستان کو جیتنے کیلئے 142 رنز کا ہدف دیا ۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلادیش کے کپتان محموداللہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔

بنگلادیش کی جانب سے تمیم اقبال اور محمد نعیم نے ٹیم میں 71 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، تمیم اقبال 39 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے جس کے بعد آنے والے بلے باز لٹن داس بھی 12 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے.

محمد نعیم 43 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد شاداب خان کا شکار بنے، حارث راوف نے 32 اور شاہین شاہ آفریدی نے 23 رنز دے کر ایک ایک وکٹ حاصل کی.

قومی ٹیم میں احسان علی اور حارث رؤف ڈیبیو کیا ہےجب کہ دیگر کھلاڑیوں میں (کپتان) بابراعظم، محمد حفیظ ، شعیب ملک، افتخار احمد، محمد رضوان، عماد وسیم ، شاداب خان ، حارث رؤف ، شاہین شاہ آفریدی اور محمد حسنین شامل ہیں۔

دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل اور تیسرا پیر کو کھیلا جائے گا، پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے.

Comments are closed.