پاکستان نے دوسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کو ہراد یا

ابو ظہبی(ویب ڈیسک) پاکستان نے دوسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔

شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز بنائے تھے پاکستان نے 41 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کرلیا۔

پاکستان کی پہلی وکٹ 155 پر گری جب فخر زمان 88 رنز پر فرگوسن کی گیند پر کیچ آوٴٹ ہوئے ، ایک رن کے اضافے کے ساتھ بابر اعظم بھی چلتے بنے، انہوں نے 46 رنز کی باری کھیلی جب کہ شعیب ملک 10 اور سرفراز احمد 13 رنز ہی بنا سکے۔

محمد حفیظ 27 اور شاداب خان 2 رنز پر ناٹ آوٴٹ رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے فرگوسن نے 60 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں ، اسپنر سوڈھی کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 209رنز بنائے تھے، راس ٹیلر اور نکولس نے 75 رنز جوڑ کر ٹیم کو مستحکم پوزیشن پر لانے کی کوشش کی تاہم حسن علی نے نکولس کو 33 کے انفرادی اسکور پر آوٹ ہو گئے۔

گرینڈ ہومے 3 اور ساوٴتھی 13 رنز پر چلتے بنے، سوڈھی نے 13، بولٹ اور فرگوسن نے ایک ایک جب کہ تجربہ کار بیٹسمین راس ٹیلر نے 86 رنز کی باری کھیلی اور ناٹ آوٴٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا،حسن نے 2، حفیظ اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Comments are closed.