پاکستان نے بھارت کے100ماہی گیر واہگہ بارڈ پر حوالے کردیئے
لاہور(ویب ڈیسک )حکومت نے 100بھارتی ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر کے راستے رہا کردیا۔
حکومت نے جذبہ خیرسگالی کے تحت سمندری حدود کی خلاف ورزی پر مختلف کاروائیوں کے دوران گرفتار ماہی گیر بھارتی حکام کے حوالے کیے۔
واہگہ بارڈر پر رینجرز نے بھارتی ماہی گیروں کو انڈین بارڈر فورس کے حوالے کیا۔ ایدھی فاوٴنڈیشن کی جانب سے بھارتی ماہی گیروں کو فی کس 5 ہزار روپے، کپڑے اور کھانے پینے کا سامان دیا گیا۔
15 اپریل کو دوسرے مرحلہ میں مزید سو بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا جائے گا اور اسی طرح 22 اپریل اور پھر 29 اپریل کو بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا جائیگا۔
تین مرحلوں میں مجموعی طور پر 3 سو 60 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کیا جائیگا۔
Comments are closed.