پاکستان میں کورونا سے43افراد جاں بحق، متاثرین کی تعداد2802ہو گئی

فوٹو :فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2802 جبکہ اس مہلک وائرس سے 43 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں.

پنجاب میں 4 اپریل کو متاثرہ افراد ایک ہزار 1133 افراد اور اموات کی تعداد 12 ہے،سندھ میں متاثرین 830 اور اموات14 تک پہنچ چکی ہے۔ 12 افراد صرف کراچی شہر میں جاں بحق ہوئے.

خیبرپختوخوا وائرس کیسز کی تعداد 372 ہے جبکہ اموات 14  ہیں، بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 185 ہے اور ایک شخص کورونا وائرس سے جان کی بازی ہار گیا.

اسلام آباد میں 75 متاثرین، گلگت بلتستان میں 193 کیسز اور 3 اموات جبکہ آزاد جموں کو کشمیر میں 12 افراد متاثر ہوچکے ہیں، کورونا وائرس سے اب تک 131 افراد صحتیاب ہوئے ہیں.

4 اپریل کو پنجاب میں 64 نئے کیسز سامنے آئے متاثرین کی تعداد 1133ہو گئی،رات گئے ترجمان نے مزید 46 نئے کیسز سامنے آنے اور ایک مریض کی موت کی تصدیق کی۔

سرکار ی ویب سائٹ کے مطابق اسلام آباد میں مزید 7 نئے کیسز آئے، مجموعی تعداد 68 سے بڑھ کر 75 تک پہنچ گئی۔
محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے ہفتہ کے روز کورونا وائرس کے 29 نئے کیسز سامنے آنے کی تصدیق کی گئی،اور صوبے میں مجموعی تعداد 372 ہوگئی۔

وزارت صحت کی طرف سے مزید 3 اموات کی بھی تصدیق کی گئی جن میں سے ایک مریض نے پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں دم توڑا، دوسرا مریض گلبہار کی پولیس کالونی ناصر باغ روڈ جبکہ تیسرا یکاتوت کی خان مست کالونی کا رہائشی تھا۔

بلوچستان میں 4 اپریل کو کورونا وائرس کے 10 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 185 ہوگئیترجمان ہیلتھ ڈائریکٹریٹ کورونا وائرس سیل بلوچستان کا کہنا تھا صوبے میں مشتبہ مریضوں کی تعداد 2 ہزار 513 ہے۔

گلگت بلتستان میں بھی مزید 3 نئے کیسز کو رپورٹ کیا گیا، جس کے بعد وہاں تعداد 190 سے بڑھ کر 193 تک پہنچ گئی،
آزاد کشمیرمیں گزشتہ روز ایک کیس سامنے آیا اور آزاد جموں و کشمیر میں متاثرہ افراد کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس کے پیش نظر ملک میں لاک ڈاؤن اور مختلف پابندیاں عائد ہیں، جس کے تحت کاروباری مراکز، شاپنگ مالز، تعلیمی ادارے، سنیما، تفریحی مقامات، کراچی میں ساحل سمندر، اشیائے ضروریہ کے سوا دیگر دکانیں، شادی ہالز و دیگر مقامات بند ہیں۔


جمعہ 3اپریل کو کورونا وائرس کے باعث خیبر پختوا میں 2اور سندھ میں3افراد جاں بحق ہوئے جن کی تصدیق سندھ کی وزیر صحت عذراپیچوہو نے کی ہے۔

صوبائی وزیر صحت کے مطابق کراچی میں 2 مریض  جاں بحق ہوئے جن  کی عمریں 80 اور 60 سال تھیں اور یکم اپریل کو ان کے ٹیسٹ بھی مثبت آئے تھے جبکہ دونوں افراد میں وائرس مقامی طور پر منتقل ہوا۔

صوبے میں کورونا وائرس سے حیدرآباد میں ایک اور ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ  54 سالہ مریض کو 3 اپریل کو ٹیسٹ مثبت آنے کی بعد زیر علاج رکھا گیا تھا تاہم وہ چل بسا۔

خیبرپختونخوا کے صوبائی وزارت صحت کے مطابق سوات اور مانسہرہ کے رہائشی 65 اور 45 سالہ مریض مہلک وائرس کے باعث انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس سے اب تک سندھ میں 14، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 11، 11 جبکہ گلگت بلتستان 3 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

پنجاب میں مزید 92 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد 1012 ہوگئی ہے جس کی تصدیق صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے کی گئی۔

جمعہ کو ملک بھر میں 184 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں  جن میں سے پنجاب میں 92، سندھ میں 42، خیبرپختونخوا میں 32 جبکہ اسلام آباد، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں 6، 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں مزید 18، سکھر 8، حیدرآباد 14اور گھوٹکی میں 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ صرف کراچی میں کورونا وائرس کے کیسز کی کل تعداد 342 ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق جمعہ کو اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں6,6کیس رپورٹ ہوئے ہیں مشیر اطلاعات گلگت بلتستان کے مطابق نئے کیسز استور، نگر اور گلگت سے سامنے آئے ہیں۔ 

بلوچستان میں  کورونا وائرس کے مزید 6 کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 176 ہوگئی۔صوبائی حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے مطابق 9 ڈاکٹروں سمیت 38 افراد میں مقامی طور  پر کورونا وائرس منتقل ہونے کی تصدیق ہوئی۔

Comments are closed.