پاکستان،کورونا سے 605 افراد جاں بحق، متاثرین 25 ہزار837 ہو گئے
فوٹو:اے ایف پی فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات میں اضافہ کا سلسلہ جاری، آج اب تک مزید 14افراد کے انتقال کر جانے سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 605ہو گئی جب کہ مصدقہ مریض 25ہزار837ہو چکے ہیں۔
جمعہ8اپریل اب تک سب سے زیادہ اموات خیبر پختونخوا میں 209 میں ہوئیں جب کہ پنجاب میں 194 ، سندھ میں 171 ، بلوچستان میں 24، اسلام آباد 4 اور گلگت بلتستان میں 3 افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔
جمعہ کو ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 939 کیسزسامنے آئے ہیں جن میں پنجاب میں 838 کیسز 12 اموات، بلوچستان 62 کیسز 2 اموات، اسلام آباد 37 کیسز اور آزاد کشمیر سے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
پنجاب میں اب تک کورونا کے مزید 838 کیسزرپورٹ ہوئے جن کی تصدیق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کی،صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 10033اور اموات 194 ہوگئی ہیں، اب تک 3201 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔
بلوچستان میں آج اب تک کورونا کے مزید 62 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تصدیق صوبائی محکمہ صحت نے کی ،محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 1725 اور اموات 24 ہوگئی ہیں جب کہ 209 افراد اب تک صحتیاب ہوچکے ہیں۔
اسلام آباد میں آج کورونا وائرس کے مزید 37 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں،مجموعی تعداد 558 ہوگئی اسلام آباد میں اب تک 4 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
آزاد کشمیر سے آج کورونا کے مزید 2 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں، کیسز کی کل تعداد 78 ہوگئی ہے اور 58 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں ۔
۔
جمعرات کو ملک بھر سے کورونا کے مزید 607 کیسز اور 22 اموات سامنے آئی ہیں، سندھ س 453 کیسز 14 اموات ، پنجاب میں 118 کیسز 7 اموات ، اسلام آباد 36 کیسز اور بلوچستان میں ایک مریض جاں بحق ہوا ہے۔
بدھ کو ملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 1804 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سندھ سے 451 کیسز 9 اموات، پنجاب944 کیسز 31 اموات، ، خیبر پختونخوا سے 213 کیسز 9 اموات،بلوچستان سے 168 کیسزاسلام آباد 21 کیسز،ر گلگت بلتستان سے 2 کیسز اور کشمیر سے 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
The following information is relevant to assess the situation of #COVIDー19 in Sindh as of 6th May 2020 at 8 AM:
— SenatorMurtaza Wahab (@murtazawahab1) May 6, 2020
Total Tests 72544 (today 3671)
Positive Cases 8640 (today 451)
Recovered Cases 1731
Deaths 157
In the last 24 hours, 60 people have recovered from corona in Sindh.
سندھ میں بدھ کو کورونا کے مزید 451 کیسز رپورٹ ہوئے جن کی تصدیق وزیراعلیٰ سندھ نے کی،وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صوبے میں نئے کیسز کے بعد کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 8640 اور ہلاکتیں 157 ہوگئی ہیں،مزید 54صحت یاب ہوئے اور صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد1731ہو گئی۔
پنجاب میں بدھ کو کورونا کے مزید 944 کیسز رپورٹ ہوئے جن کی تصدیق صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے کی ہے،پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں کورونا کیکیسز کی مجموعی تعداد 9077 ہوگئی، پنجاب میں کورونا سے اب تک 3180 افراد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔
اسلام آبادمیں بدھ کورونا وائرس کے مزید 21 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ،مجموعی تعداد 485ہوگئی ہے جب کہ اسلام آبادمیں وائرس سے اب تک 4 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
آزاد کشمیر میں بدھ کومزید 5 کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں، آزاد کشمیر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 76 ہوگئی ہے اور 54 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں ۔
213 new cases were confirmed in the last 24 hours, taking the tally to 3,712 in KP. 9 new deaths were confirmed (6 Peshawar, 1 each Mardan, Swabi, Malakand) taking the tally to 203. 64 new patients recovered, taking the tally to 939 in KP. Active cases stand at 2,570. pic.twitter.com/MAmkm4pF7h
— Health Department KP (@HealthKPGovt) May 6, 2020
خیبر پختونخوا میں بدھ کو کورونا سے مزید 9 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 203 ہوگئی،محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں مزید 213 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ، متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3712 ہوگئی ، صوبے میں اب تک کورونا سے 939 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔
بلوچستان میں بدھ کو مزید 168 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1663 ہوگئی،
بدھ کو 793 ٹیسٹ رپورٹس موصول ہوئیں ، 168 مثبت اور 625 منفی نتائج سامنے آئے، کوئٹہ، 7 چمن، 4 پشین اور 4 کا تعلق لسبیلہ سے ہے، جبکہ 206 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔
گلگت بلتستان میں بدھ کو مزید 2 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 388 تک پہنچ گئی،محکمہ صحت کے مطابق کورونا وائرس سے 3 افراد کا انتقال ہوا ہے جبکہ اب تک 282 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔
Comments are closed.