پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ آج کھیلا جائے گا

فوٹو:فائل


اسلام آباد( سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ رکے درمیان پہلا ایک روز ہ میچ آج کھیلا جائے گاجب کہ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز16جولائی سے شروع ہوگی۔

پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 8آج کارڈف میں کھیلا جانا ہے جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوگا ، کورونا کے باعث میزبان ٹیم تبدیل کی گئی ہے اور بین سٹوک نئی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

ایک روزہ سیریز کا دوسرا میچ 10 جولائی کو لارڈز میں پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے شروع ہو گا جب کہ تیسرا اور آخری میچ برمنگھم میں 13 جولائی کو شیڈول ہے تیسرے میچ کے شروع ہونے کا وقت بھی شام 5 بجے کا ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز بھی کھیلی جانی ہے اوریہ میچز 16 ، 18 اور 20 جولائی کو کھیلے جانے ہیں پاکستان کا دونوں سیریز جیت کر رینکنگ بہتر بنانے کا موقع ہے۔

آئی سی سی کی اس وقت ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ تیسرے اور پاکستان چھٹے نمبر پر موجود ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں انگلش ٹیم پہلے اور قومی ٹیم چوتھے نمبر پر ہے۔

کارڈف میں آن لائن پریس کانفرنس میں بابر اعظم نے کہا کہ جو صورتحال پیدا ہوئی یہ کوئی آئیڈیل نہیں تھی اور اس صورتحال میں حریف ٹیم کے تبدیل ہونے سے مایوسی ہوئی ہے لیکن ان حالات کو سمجھنا چاہیے کہ کووڈ کے غیر معمولی حالات کا سامنا ہے ا۔

بابر اعظم نے کہا ہم پروفیشنل ہیں اور اس طرح کی چیزوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، کرکٹ ہماری ترجیح ہے ، جب انگلینڈ کے کیمپ میں کووڈ 19 کیسز کا پتہ چلا تو ہمارے ذہن میں یہ نہیں آیا تھا کہ ہمیں کرکٹ نہیں کھیلنی ،ہمارا سارا فوکس کل کے میچ پر ہے۔

کپتان نے کہا کہ پاکستان کیلئے سیریز بہت اہم ہے ، بد قسمتی سے ہم نے جن کھلاڑیوں کے لیے پلان بنایا تھا اب وہ کھلاڑی تبدیل ہوگئے مگر ہمارے اینالسٹ نے نئے کھلاڑیوں کے لیے نیا پلان دیا ہے اور ہمارے فوکس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

کیا پاکستان 47 سال بعد انگلینڈ کی سر زمین پر ون ڈے سیریز جیت سکے گا؟

بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ڈربی میں ٹریننگ کرنے سے کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا موقع ملا ہے، ہم کلئیر ہیں کہ کس کمبی نیشن کے ساتھ جانا ہے ۔

Comments are closed.