پانچ سال پورے ہونے پر حکومت ختم، وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک )جمہوری حکومت کی پانچ سالہ مدت ختم،وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے وزارت عظمی کا قلمدان چھوڑ دیا ، وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی۔

سبکدوش ہونے والے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آخری لمحے تک امور مملکت نمٹائے،حکومت کی مدت مکمل ہوتے ہی وزیراعظم سبکدوش اور اور وفاقی کابینہ ختم ہوگئی۔

وزیر اعظم نے اپنے سٹاف اور عملے سے الوداعی ملاقاتیں بھی کیئں۔بارہ بجے رات شاہد خاقان عباسی نے وزیر اعظم آفس سے اپنا تمام سامان اٹھا لیا ۔

شاہد خاقان عباسی کو آج صبح ساڑھے دس بجے وزیراعظم ہاوس میں گارڈ اف انر پیش کیا جائے گا ، اس کے بعد وہ ایوان صدر چلے جائیں گے اور نگران وزیراعظم کی حلف برداری تقریب میں شریک ہوں گے۔

Comments are closed.