پارٹی کا جنازہ نکالنے والے آدھی رات کو عہدے بانٹ رہے ہیں، سردار مہتاب
ایوبیہ(زمینی حقائق ڈاٹ کام ) سابق گورنر خیبر پختون خوا مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ن سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا میں بدقسمتی سے جماعت کی زمہ داری جن کو سونپی گئی انہوں نے مسلم لیگ ن کو تباہی کے دھانے پہنچا دیا.
ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں تحصیل لوئر تناول ،کینٹ ،تحصیل ایبٹ آباداور اقلیتی ونگ کی تنظیم سازی مکمل ہونے پر عہدیداران کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا
انھوں نے کہا کہ ہم نے ان کو جماعت کو اگھٹا رکھنے کا موقع دیا لیکن اب ہر ضلع سے براہ راست لوگ رابطہ کر رہے ہیں،پارٹی کا جنازہ نکالنے والے آدھی رات کو عہدے بانٹ رہے ہیں لیکن وہ جان لیں مسلم لیگ ن کا کارکن میاں محمد نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہے.
سردار مہتاب احمد نے کہا کہ مرکزی صدر میاں محمد شہباز شریف کی گرفتاری قابل مذمت ہے ان کو جیل میں رکھنے سے مسلم لیگ ن کے کارکنان کے جذبوں کو ختم نہیں کر سکتے.
سابق گورنر سردار مہتاب احمد خان نے ضلع میں تنظیم سازی مکمل کرنے پر ضلعی صدر محمد ایوب آفریدی ،جنرل سیکرٹری ملک شفیق اعوان ،سینئر نائب صدر سردار عبدالرشید ،محمد اشفاق کی خدمات کو سراہا.
انھوں نے کہا کہ ضلع کی تنظیم سازی مختصر وقت میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے اس سے ملک میں سیاسی جمہود کو بھی توڑا اور ضلع میں مسلم لیگ ن کے کارکنان کو جماعت کی تنظیم سازی اور پارٹی سربراہ کا پیغام پہنچایا.
انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت جماعت کا رہبرمیاں نواز شریف ہے، ہمارے ساتھ تعداد نہیں کردار اہمیت رکھتا ہے،کارکن ہمارے بازو بنیں تو ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں،انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کے قائدین اور کارکن وطن فروش نہیں ہیں،چیلنج آتے رہیں گے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے.
انہوں نے کہا کہ سٹی ، کینٹ،اقلیتی ونگ کی تنظیم پر بڑی زمہ داری ہے وہ جذبہ کے ساتھ کردار ادا کریں۔انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ہماری تمام سیاسی جماعتیں قوم کی کردار سازی کرنے میں ناکام رہی ہیں،ہر فرد صرف ایک بات سیکھ لے کہ جھوٹ نہیں بولناہے.
ان کا کہنا تھا کہ جو قومیں عروج پر ہیں ان کے اخلاق اور کردار بلند ہیں،جھوٹ ان کی زندگیوں میں نہیں ہے،اگر یہ بند ہو جائے تو ہماری قوم پر جابر اور ظالم حکمران مسلط نہیں ہو سکتے،انہوں نے سوشل میڈیا کے عہدیداران کو تاکید کی کہ سچ کو ترجیح دیں.
سردار مہتاب احمد نے کہا کہ سوشل میڈیا دو دھاری تلوار ہے،ہم اپنے کارکنان کو برائی کی ترغیب نہیں دیتے،کسی کی غلط بات کو آگے نہ لے کر جائیں،پارٹی کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والوں کو سلیقہ سے جواب دیں انہوں نے مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کو بھی نئے سرے سے بحال کرنے کی امید دلائی.
انھوں نے کہا کہ نوجوان پارٹی کا اثاثہ ہیں ان کی تنظیم سازی میں اعلی درجہ کے باکردار لوگوں کو زمہ داری سونپی جائے گی اور ان کی سرپرستی بھی خود کروں گا ،اجلاس میں ضلعی صدر محمد ایوب آفریدی ،جنرل سیکرٹری ملک شفیق اعوان ،سٹی جنرل سیکرٹری ندیم مغل ،تحصیل صدر لوئر تناول طاہر تنولی کے علاوہ دیگر نے بھی خطاب کیا.
انھوں نے کہا کہ ہماری قیادت اور جماعت کے رہبر میاں محمد نواز شریف ہیں،انہوں نے سنڑل ورکر اور ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی موجودہ حکومت کی دوسالہ کارکردگی پر پیغام دیا کس طرح طرح ملک کا ہر گھر تباہی کے دھارے تک پہنچا ،اس میں میاں محمد نواز شریف نے سیاسی منظر نامہ میں ایک نئی جہت پیدا کی ہے.
اس موقع پرسابق امیدوار صوبائی اسمبلی محمد اشفاق ،ملک حفیظ الرحمن،سٹی جنرل سیکرٹری ندیم مغل،تحصیل حویلیاں کے صدر احمد نواز خان ،جنرل سیکرٹری نذر اعوان ،تحصیل ایبٹ آباد کے جنرل سیکرٹری حاجی جاوید ،کینٹ کے صدر سلیم ماما،منیارٹی ونگ تحصیل ایبٹ آباد کے صدر نزیر بشیر ،جنرل سیکرٹری کاشف اسلم بھی شریک تھے.
Comments are closed.