پاراچنار، یوسف رضا گیلانی کی جیت کی خوشی میں مٹھائیاں تقسیم
پاراچنار(زمینی حقائق ڈاٹ کام ) سینٹ کے انتخابات میں یوسف رضا گیلانی کی جیت کی خوشی میں پاراچنار میں جیالوں نے خوشی منائی اور مٹھائیاں تقسیم کیں.
گلوبل ٹائمز میڈیا رپورٹ کے مطابق پاراچنار میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی سینٹ الیکشن میں کامیابی کا سنتے ہی پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے جشن منایا اور شہریوں میں مٹھائیاں تقسیم کیں.
اس موقع پر کارکنوں نے ایک زرداری سب پہ باری کے نعرے لگائے اور شہر میں پٹاخے فائر کر کے آتش بازی کی اپنے خطاب پی پی پی کے راہنماوں حاجی جمیل اور جلال بنگش نے کہا کہ گیلانی کی جیت پاکستان پیپلزپارٹی کی جیت ہے.
انہوں نے بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری سمیت پارٹی کے تمام کارکنوں اور راہنماوں کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ اپوزیشن آئندہ بھی اپنا اتحاد برقرار رکھے گی.
Comments are closed.