ٹوئٹر کے آئیکونک بلیو برڈ لوگو کو تبدیل کردیاگیا

45 / 100

فوٹو:انٹرنیٹ
اگر ٹوئٹر کی ویب سائٹ اوپن کرنے پر پرندے کی بجائے ایک کتے کے آئیکون کو دیکھ کر دھچکا لگا تو آپ تنہا نہیں ہیں۔جی ہاں واقعی ٹوئٹر کے آئیکونک بلیو برڈ لوگو (logo) کو ایک کرپٹو کرنسی ڈوگی کوائن کے لوگو سے تبدیل کیا گیا ہے۔

یہ سب کمپنی کے مالک ایلون مسک کی جانب سے اپریل فول کو تاخیر سے منانا نظر آتا ہے اور امکان یہی ہیکہ کچھ وقت کے بعد بلیو برڈ لوگو واپس آجائے گا، کیونکہ یہ تبدیلی صرف ویب ورڑن پر ہوئی ہے، موبائل ایپ میں نہیں۔

ٹوئٹر کے ہوم پیج پر ہی بلیو برڈ کا لوگو تبدیل نہیں ہوا بلکہ جب ویب سائٹ کو اوپن کرنے پر لوڈنگ اسکرین کی جگہ اس کتے کی تصویر نظر آتی ہے۔

ایلون مسک نے اس تبدیلی کے حوالے سے ٹوئٹ بھی کی۔

 

ایلون مسک نے تو اس عارضی تبدیلی کی وضاحت نہیں کی مگر بیشتر صارفین کا قیاس ہے کہ یہ لوگوں کو اپریل فول بنانے کا طریقہ ہے جس پر یکم اپریل کو عمل نہیں ہوسکا۔

ٹوئٹر لوگو کی تبدیلی سے ڈوگی کوائن کی قدر میں 30 فیصد اضافہ ہوا اور ایک کوائن 0.094 ڈالر کا ہوگیا۔

ایلون مسک کی جانب سے یہ اس وقت کیا گیا جب ان کے خلاف ڈوگی کوائن کے حوالے سے ایک مقدمہ دائر ہے۔

 

جون 2022 میں ایلون مسک کے خلاف ڈوگی کوائن میں سرمایہ لگانے والے افراد نے 285 ارب ڈالرز ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔

ان افراد کا موٴقف تھا کہ ایلون مسک 2019 سے جانتے تھے کہ اس کرپٹو کرنسی کی کوئی اہمیت نہیں مگر وہ اپنی تجارت کے لیے اسے پروموٹ کرتے رہے۔

ایلون مسک کے وکلا نے حال ہی میں اس مقدمے کو خارج کرنے کی درخواست بھی دائر کرتے ہوئے اسے ایک جائز کرپٹو کرنسی قرار دیا۔

Comments are closed.