وفاقی کابینہ میں ردوبدل، خسرو بختیار تبدیل، خالد مقبول کا استعفیٰ منظور
فوٹو : فائل
اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام)وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ردو بدل کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک اور تحقیق خسرو بختیار کا قلمدان تبدیل کردیا، خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ منظور کرلیا۔
وزیراعظم آفس سے ٹوئٹر پر جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک اور تحقیق خسرو بختیار کا قلمدان تبدیل کرتے ہوئے انہیں وزارت اقتصادی امور دے دی گئی ہے.
خسرو بختیار کی جگہ فخر امام کو وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک و تحقیق بنایا گیا ہے، ذرائع کے مطابق اعظم سواتی وفاقی وزیربرائے انسداد منشیات مقرر کیا ہے اور ارباب شہزاد کو مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ کے عہدہ سے ہٹادیا گیا ہے.
بابر اعوان مشیر برائے پارلیمانی امور بنا دیا گیا ہے جبکہ امین الحق وفاقی وزیر برائے ٹیلی کام مقرر کیا گیا ہے، طویل انتظار کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم پاکستان کے خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے.
وزیراعظم نے ہاشمی پوپلزئی کو سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے عہدہ سے ہٹادیا گیا گیا ہے اور عمرحمید سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی مقرر کئے گئے ہیں۔
Comments are closed.