وزیراعظم نے ایمنسٹی سیکم کی منظوری دے دی
اسلام آباد(ویب ڈیسک )وزیر اعظم عمران خان نے اثاثہ جات ظاہرکے حوالے سے ایمنسٹی اسکیم کی اصولی منظوری دیدی۔
پیر کو وزیر خزانہ اسد عمر نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور انھیں نئی ایمنسٹی اسکیم پر بریفنگ دی وزیر خزانہ اسد عمر منگل کو وفاقی کابینہ کو بھی حکومت کی نئی ایمنسٹی اسکیم پر اعتماد میں لیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی ایمنسٹی اسکیم 15 اپریل کو صدارتی آرڈیننس کے زریعے لانے کا امکان کیا جارہاہے۔ نئی ایمنسٹی اسکیم 45 روز کے لیے متعارف کروائی جائے گی۔
حکومت کی نئی ایمنسٹی اسکیم کے تحت بے نامی جائیداد ظاہر کیے جاسکیں گے۔ 45 روز کے بعد اثاثے ظاہر نہ کرنے والوں کے خلاف انٹیلیجنس بنیادوں پر کارروائی کی جائے گی۔
حکومت نے کالا دھن اور بے نامی اثاثے رکھنے والوں کیلئے پہلی ایمنسٹی اسکیم کی تیاری کرلی ہے ،وزیر خزانہ اسد عمر کہتے ہیں ملکی معیشت کو آئی سی یو سے نکال کر وارڈ میں شفٹ کردیا گیا ہے۔
Comments are closed.