وزیراعظم عمران خان کا بیٹا بھی کورونا وائرس کے وہم میں مبتلا

فوٹو : فائل ٹوئٹر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے بیٹے کو بھی کوروناوائرس میں مبتلا ہونے کے خلاف نے جھکڑ لیا، کورونا کی تشویش لاحق ہوئی.

اس بات کا انکشاف عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹر بیان میں کیا، ان کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق وہ خود پریشان نہیں ہیں البتہ ان کے میرے بیٹے کو تشویش ہوگئی تھی مگر اب اس نے بھی مان لیا ہے کہ اس میں ایسی کوئی علامت نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر جمائما کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے شبہ میں ہمارے پڑوس میں پوری فیملی کو طبی عملے کی جانب سے ایمبولینس میں لے جایا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے بیٹے سکردو میں (فائل)

دنیا بھر کی طرح کورونا وبا کے سبب انگلینڈ میں بھی انتہائی درجے کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور سڑکوں پر فوج تعینات کرنے کا بھی امکان ظاہر کیا جاچکا ہے۔

جرمنی، اٹلی، سنگاپور، جاپان اور ایران سے برطانیہ آنیوالے مزید 12 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس کے بعد متاثرین کی تعداد 51 ہوگئی ہے۔

یاد رہے وزیراعظم عمران خان کے دونوں صاحبزادے سلیمان اور قاسم اپنی والدہ جمائمہ گولڈ سمتھ کے ہمراہ برطانیہ میں مقیم ہیں تاہم ٹویٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ کون سے بیٹے کو وہم ہوا تھا.

Comments are closed.