وزیراعظم عمران خان اتوار کو دبئی جائیں گئے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر اعظم عمران خان اتوار کو ایک روزہ دورے پر دبئی جائیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر دورہ کررہے ہیں، وزیر اعظم ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم عمران خان یو اے ای کی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے،وزیر اعظم عمران خان سمٹ سے خطاب میں خوشحال اور مضبوط پاکستان کا وژن اجاگر کریں گے۔

وزیر اعظم پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لئے ملاقاتیں بھی کریں گے۔خارجہ ،خزانہ کے وزیر اور مشیر تجارت بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر اور مشیر تجارت بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

Comments are closed.