وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک)معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ وزیراعظم آج قوم سے خطاب میں مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر بات کریں گے۔

زراہع کےمطابق وزیراعظم اب تک کشمیر پر حکومتی اقدامات بالخصوص معاملہ سلامتی کونسل تک لے جانے اور بھارتی جارحیت کی صورت میں موثر جواب کی بات کریں گے۔

عمران خان کی طرف سے مسلہ کشمیر اور مقبوضہ میں محصور کشمیریوں کی پیش بندی اور عرب ممالک کے مودی کو اعزازات پر ردعمل بھی آسکتا ہے۔

Comments are closed.