وزیراعظم عمران،او آئی سی کا مسلمانوں پر ظلم کیخلاف بھارت سے احتجاج

فوٹو: فائل

اسلام آباد(زمینی حقائق ڈاٹ کام) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے بھارتی حکومت کورونا وائرس وبا کی آڑ میں مسلمانوں کو نشانہ بنا رہی ہے، ادھر او آئی سی نے بھی بھارتی اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر بیان میں دنیا کی توجہ بھارت کے ظالمانہ اقدام کی طرف دلاتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار کی پرتشدد کارروائیوں سے ہزاروں مسلمان بھوک کا شکار ہیں۔

وزیراعظم نے لکھا کہ بھارت میں مودی حکومت کا اقدام جرمنی میں نازیوں کا یہودیوں کیخلاف جیسا ہے۔ موجودہ اقدامات مودی سرکار کی ہندوتوا اور متعصبانہ سوچ کا ثبوت ہیں۔

ہزاروں افرادکوبھوک/مصائب میں پھانسنے والی اپنی ناکام کروناپالیسی کیخلاف ردعمل سے توجہ ہٹانے کیلئے مودی سرکارکا جان بوجھ کرمسلمانوں کونشانہ ستم بنانا ویسا ہی ہے جیساجرمنی میں نازیوں نے یہودیوں کیساتھ کیا۔

انھوں نے کہا نسلی بالادستی کے نظریے ہندوتوا سے مودی سرکار کے گہرے تعلق کا یہ ایک اور ثبوت ہے۔

دوسری طرف آرگنائزیشن آف اسلامک کوآپریشن (او آئی سی) نے بھارتی حکومت کی شدید مذمت کرتے ہوئے مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کر دیا ہے۔

او آئی سی انسانی حقوق کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جار ہا ہے۔ بھارتی میڈیا پر مسلمانوں کے خلاف منفی مہم چلائی جا رہی ہے۔

او آئی سی نے بھارت میں مسلمانوں کو بدنام کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا پھیلانے کا بے بنیاد الزام لگا کر بھارت مسلمانوں کو بدنام کرنے کی مہم چلا رہا ہے۔

Comments are closed.