واٹس ایپ کی جلد ہی صارفین کے لیے جدید ٹیکسٹ فارمیٹنگ متعارف کرانے تیاری

45 / 100

فوٹو:فائل

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کا ذیلی پلیٹ فارم واٹس ایپ جلد ہی صارفین کے لیے جدید ٹیکسٹ فارمیٹنگ متعارف کرانے جارہا ہے۔

ٹیکسٹ فارمیٹنگ اپنے پیغام کا فہم واضح انداز میں فراہم کرنے کا ایک عام سا طریقہ ہے۔ لیکن یہ سہولت ہمیشہ ہماری پیغام رساں ایپ میں دستیاب نہیں ہوتی۔

واٹس ایپ پر ویسے تو بنیادی ٹیکسٹ فارمیٹ جیسا کہ بولڈ، اِٹالک اور اسٹرائیک تھرو پہلے ہی موجود ہیں جن تک آئی فون اور اینڈرائیڈ پر اسکرین کو کچھ دیر تک دبائے رکھ کر رسائی ہوجاتی ہے لیکن واٹس ایپ بیٹا انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق میسجنگ ایپلی کیشن جلد ہی کوٹس ” ” اور بُلیٹ لسٹ کے لیے سائنٹیکس پر مبنی فارمیٹنگ کا فیچر متعارف کرانے جارہی ہے۔

فارمیٹنگ کا یہ آپشن کوئی نیا آپشن نہیں ہے، سلیک اور گوگل چیٹ جیسی ایپس میں سائنٹیکس ایک فارمیٹنگ بار کے ساتھ موجود ہوتا ہے۔ واٹس ایپ بھی بنیادی فارمیٹنگ کے لیے سائنٹیکس کو سپورٹ کرتا ہے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق کوٹس شروع کرنے کے لیے < جبکہ بُلیٹ لسٹ شروع کرنے کے لیے سطر کو – سے شروع کرنا ہوتا ہے۔

صارفین کسی تحریر کو ’کوڈ بلاک‘ میں بھی لکھ سکیں گے اور اس کے لیے ان کو تحریر کے شروع اور آخر میں ایپاسٹرافی کا استعمال کرنا ہوگا۔

کمپنی کی جانب سے یہ فیچر فی الحال آزمائشی مراحل میں ہے لیکن صارفین کے لیے متعارف کرائے جانے کا کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

Comments are closed.