نیم پاگل شخص کی شہریوں پر فائرنگ،7جاں بحق، حملہ آور نے خود کشی کرلی

تلہ گنگ(ویب ڈیسک)تلہ گنگ کے علاقہ ٹمن میں نیم پاگل شخص نے کلاشنکوف سے اڈہ پر موجود7 افرادجاں بحق ،8 شدید زخمی،حملہ آور نے بعد میں خود کشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق دروٹ میں ایک شخص محمد سعیدجس کا ذہنی توازن خراب بتایا گیاہے نے شام چھ بجے کے قریب دروٹ اڈہ پر ساتھ لائی کلاشنکوف سے اچانک فائرنگ کر دی ۔

فائرنگ کی زد میں آکر7 افراد محمد حسن ،حسن عثمانی ،محمد اقبال ،محمد صدیق ،اظہراور نذیر احمد موقع پرچل بسے۔جبکہ 8 افراد شدید زخمی بھی ہو گئے۔فائرنگ سے اڈہ پر بھگڈر مچ گئی۔

لوگ جانیں بچانے کیلئے ادھر ادھر بھاگنے لگے۔واقعہ کے فوراً بعد ملزم محمد سعید نے خود پر بھی فائر کر دیا جس کے باعث وہ بھی موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

زخمیوں کو سٹی ہسپتال تلہ گنگ منتقل کیا گیا۔جہاں دو زخمیوں کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی ریفر کیاگیا۔

Comments are closed.