موٹر وے زیادتی کیس کے ملزم کی گرفتاری، انعام پر ہائیکورٹ نے نوٹس لے لیا

لاہور(ویب ڈیسک )موٹروے زیادتی کیس کے ملزم کی گرفتاری پر 50 لاکھ انعام کے اعلان پرلاہور ہائیکورٹ نےنوٹس لے لیا، پنجاب حکومت نے نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے.عدالت کے ریمارکس.

لاہور ہائیکورٹ میں مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے آئی جی پنجاب پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ریمارکس دیئے کہ بچیوں سے زیادتی ہو رہی ہے، ملزمان دندناتے پھر رہے ہیں.

کہا سڑکوں پر پولیس کی سیکیورٹی نہیں، عابد ملہی پکڑا نہیں جاتا، سارے صوبہ کو پولیس سٹیٹ بنا دیا، کسی کو نہیں چھوڑیں گے، وردیاں اتروا کر گھر بھیجوائیں گے۔

جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیئے کہ اب پولیس افسران اپنی ذمہ داریاں بھی انعام کے لالچ میں ادا کر ینگے، یہ پنجاب حکومت نے نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔

چیف جسٹس نے عابد ملہی کی گرفتاری پر 50 لاکھ انعام کے معاملے پر بھی ناراضی کا اظہار کیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ اب پولیس افسران اپنی ذمہ داریاں بھی انعام کے لالچ میں ادا کر ینگے۔

واضح رہے کہ عابد ملہی کی گرفتاری پر پولیس کی کامیابی میں بھی تضاد سامنے آگیا۔ ملزم کے والد نےحقیقت سے پردہ اٹھا دیا۔ ملزم کے والد اکبر علی نے دعویٰ کیا کہ اس نے بیٹے کو خود پولیس کے حوالے کیا.

عابد کو پولیس کے حوالے کرتے وقت اہل علاقہ بھی موجود تھے۔ عابد ملہی کے والد اکبر علی کا کہنا تھا کہ بیٹے کو گرفتار کرا دیا، اب خاندان کو گرفتار افراد کو رہا کیا جائے۔

ملزم کے والد کا بیان سامنے آنے کے بعد وزیراعلیٰ کی طرف سے انعام کے اعلان نے ابہام پیدا کر دیا ہے اور ایسا تاثر ملتا ہے کہ انعام اور گرفتاری انڈرسٹینڈنگ نہ ہو.

Comments are closed.