مودی ،عبداللہ عبداللہ سمیت عالمی رہنماؤں کی وزیراعظم کیلئے نیک خواہشات

کراچی(ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کے کورونا میں مبتلا ہونے پر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی سمیت عالمی رہنمائوں نے عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے.

بھارتی وزیراعظم نے اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سری لنکن وزیراعظم مہندا راجا پکشے نے بھی وزیراعظم عمران خان کی جلد اور مکمل صحتیابی کی دعا کی.

سری لنکن وزیراعظم نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری دعائیں عمران خان کے ساتھ ہیں۔پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ، چینی سفیر ،سوئٹزرلینڈ کے سفیر بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا.

آسٹریلیاکے ہائی کمشنر،یورپی یونین کی سفیراینڈرولا کمینارا،، مالدیپ کے صدر ابراہیم محمد،ورلڈ اکنامک فورم کے سربراہ بورگ برینڈا ، افغان رہنما عبداللہ عبداللہ نے بھی وزیر اعظم کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیاہے.

Comments are closed.