مقبوضہ کشمیر، بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال کی اطلاع
سرینگر(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر مقبوضہ کشمیر کےسینئر حریت رہنما سیّد علی گیلانی کے انتقال کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا گی
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خبریں چل رہی ہیں کہ حریت پسند رہنما سیّد علی گیلانی انتقال کر گئے جس کی تردید ان کے اہلخانہ نے کر دی ہے۔
سیّد علی گیلانی کے بیٹے ڈاکٹر نسیم گیلانی نے خبروں کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ ان خبروں میں کوئی حقیقت نہیں ہے، میرے والد کی طبیعت ٹھیک ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انہوں نے سیّد علی گیلانی کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے تاہم ساتھ ساتھ موت کی خبروں کو غلط قرار دیا۔
واضح رہے بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی کی سوشل میڈیا پر انتقال کی خبریں چل ہی ہیں اورسری نگرمیں نماز جنازہ ادا ہونے کی اطلاعات زیر گردش ہیں.
Comments are closed.