احساس ڈیجیٹل سکیورٹی کیلئے ہیکرز کی خدمات لینے کا فیصلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک )حکومت نےاحساس ڈیجیٹل سکیورٹی کے معاملات کی نشاندہی کیلئے ہیکرز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے.

اس حوالے سے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ و تخفیف غربت ڈاکٹرثا نیہ نشتر کا کہنا ہے کہ ہے کہ احساس ڈیجیٹل سکیورٹی کے معاملات کی نشاندہی کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے.

انہوں نے بی آئی ایس پی بورڈ کی رسک اشورنس اینڈ مینجمنٹ اور آڈٹ کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کی جس میں متعدد ایجنڈا آئٹمز زیر بحث آئے.

اجلاس کو بتایا گیا کہ احساس کے آپریشنز ڈیجیٹل نظام پر مبنی ہیں، لہٰذا آئی ٹی حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانا بے حد اہم ہے.

ڈاکٹر ثانیہ نے کمیٹی ممبران کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 2برس میں اس سلسلے میں آئی ٹی نظام کو مضبوط بنانے کیلئے 100 سے زائد اقدامات کئے گئے ہیں.

انھوں نے کہا کہ ہم ان مسائل کے حل کیلئے ہیکرز کی خدمات حاصل کریں گے،احساس پبلک سیکٹر کا پہلا ادارہ ہوگا جس نے ولنر ایبلیٹی ڈسکلوزر پالیسی (وی ڈی پی) نافذ کرنے کا ارادہ کیا ہے.

جس کا مقصد ہیکرز کو ممکنہ طور پر نامعلوم اور نقصان دہ حفاظتی خطرات کو پیش کرنے کیلئے واضح رہنماخطوط فراہم کرنا ہے۔

Comments are closed.