مقبوضہ کشمیر،کار بم دھماکہ، 44بھارتی فوجی ہلاک

سری نگر(ویب ڈیسک )مقبوضہ کشمیر میں کار بم دھماکے میں44 بھارتی سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اس حوالے سے بھارتی حکام کے مطابق ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں بارود سے بھری کار کے زریعے خود کش حملہ کیا گیا جس میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر44ہوگئی ہے۔

آئی جی سی آر پی ایف ذوالفقار حسن کا کہنا ہے کہ 70 گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو نشانہ بنایا گیا جس میں 2 گاڑیاں دھماکے کی زد میں آئیں، قافلے میں مجموعی طور پر 2500 اہلکار شامل تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سری نگر جموں شاہراہ پر سیکیورٹی اہلکاروں کی بسیں اونتی پورہ سے گزر رہی تھیں کہ حملہ آور نے بارود سے بھری کار بھارتی سیکیورٹی فورس کے قافلے سے ٹکرا کر اڑا دی۔

خود کش حملے میں 12 بھارتی اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ درجنوں زخمی ہوئے۔ انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید 32 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

متعدد اہلکاروں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ دھماکہ سری نگر جموں شاہراہ پر کیا کیا۔ دھماکے کے بعد ضلع پلوامہ میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔

Comments are closed.