مفتی پوپلزئی کو چاند نظر آگیا، آج سعودی عرب کے ساتھ عید کااعلان

پشاور( زمینی حقائق )سعودی عرب کے ساتھ ساتھ پشاور میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیرصدارت غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی نے آج عیدالفطر کا اعلان کردیا۔

مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیرصدارت غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوا، جس کے بعد چاند نظر آنے کااعلان کردیاگیا۔

مفتی شہاب نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے 100 سے زائد شہادتیں موصول ہوئیں، چاند کی رویت کی 23 شہادتیں پشاور سے موصول ہوئیں۔

ادھر سعودی عرب میں بھی شوال کا چاندنظر آنے پر چار جون کو عید الفطر منانے کااعلان کردیاگیا ہے ۔

اس کے علاوہ کل خلیجی ریاستوں، برطانیہ، امریکہ ، کینیڈا سمیت متعدد ممالک میں عیدالفطر منانے کااعلان کیاگیاہے

پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی سمیت زونل کمیٹیوں کے اجلاس کل بلائے گے ہیں اور وہ کل ہی چاند نظر آنے یا نہ آنے کااعلان کریں گے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے قمری کلینڈر کے مطابق پانچ جون کو عیدکااعلان کررکھاہے تاہم قمری کلینڈر کو وفاقی کابینہ میں ابھی منظوری کیلئے پیش نہیں کیاگیا۔

اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی قمری کلینڈر پر کوئی اعتراض نہیں کیا تھا تاہم اس پر عید کے بعد غور کیا جائے گا۔

Comments are closed.