معروف مزاح نگار انور مقصود بھی کورونا کا شکارہوگئے

فوٹو: فائل

کراچی: ممتاز و معروف دانشور و مزاح نگار انور مقصود بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ، انور مقصود کئی ماہ سے ادبی سرگرمیوں سے بھی دور ہیں۔


ملک میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت کے دوران ہی انورمقصود بھی اس مہلک وائرس میں مبتلا ہوئے ہیں، دوسری لہر نے فنکاروں کی بھی بڑی تعداد کو بھی ا پنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

معروف مزاح نگار85سالہ انور مقصود بھی کورونا کی گرفت میں آگئے ہیں۔ انور مقصود کے اہل خانہ نے ان میں کورونا وائرس مثبت آنے کی تصدیق کی ہے۔

انور مقصود کے بیٹے بلال مقصود کے مطابق اب ان کے والد کی طبعیت پہلے سے بہتر ہے او وہ جلد ہی ٹھیک ہوجائیں گے، انور مقصود کراچی میں اردو کانفرنس کے بعد سے ادبی سرگرمیوں سے دور ہیں۔

آج صبح بھی آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر محمد احمد شاہ نے بھی انور مقصود کی طبیعت کی خرابی کی اطلاع دیتے ہوئے کہا تھا کہ انور مقصود صاحب شدید علیل ہیں۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے تمام اہل وطن سے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی تھی، اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے انور مقصود کی اردو کانفرنس کے کچھ ویڈیو کلپس بھی شیئر کئے ہیں۔

Comments are closed.